قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ٹویٹر صارفین سرگرم ہوگئے ہیں۔
مستنصر باللہ کہتے ہیں: کیا ایک بے ایمان اور کرپٹ کنٹریکٹر کا ٹھیکہ منسوخ کرنا کسی شخص کی فوری گرفتاری کی وجہ بن سکتا؟
آرزو حیات کہتی ہیں: کرپشن کرنے والے بے نقاب ہورہے ہیں۔ انہیں ہیرو نہیں مجرم سمجھا جائے۔ اب سعد رفیق کی باری آنے والی ہے۔
دانی کہتے ہیں: اسے آپ سیاسی انتقام یا ذاتی دشمنی کہیں لیکن ایک کرپٹ شخص جیل جارہا ہے۔
جہانزیب چوہدری کاکہناہے: ایک شخص جس نے 450بے گناہ لوگوں کو قتل کردیا اسے جیل سے ضمانت پر رہا کردیا لیکن جس نے ملک کی خوشحالی کیلئے رات دن کام کیا اسے جیل میں ڈالدیا گیا۔
حمزہ اصغر کہتے ہیں :اس سے پہلے کہ آپ کے بچے مسلم لیگ کے حامی بن جائیں آپ کو انہیں تعلیم دینی چاہئے۔
سید زادہ سیداں کہتے ہیں: عمران خان کی حکومت کے دور میں تبدیلی آئیگی۔ اصلاحات ہونگی لیکن پہلے آپ کو اخبارات اورٹی وی کو ٹھیک کرنا پڑیگا۔
سبین ریاض کا ٹویٹ ہے: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا ۔جب اللہ تعالیٰ گرفت مضبوط کردے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں بچا سکتی۔ شکریہ احتساب عدالت! آپ کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔
مبین کہتے ہیں: اللہ بخشے مسلم لیگ (ن) کو، اچھی پارٹی تھی۔