Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ تعالیٰ ہماری قیادت کو کارخیر کی توفیق بخشتا رہے، السدیس

مکہ مکرمہ ...حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ولی عہد محمد بن سلمان کے انٹرویو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرویو مملکت کے تمام شعبو ں میں مسلسل ترقی کے پختہ عزائم کا ترجمان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد سوچی سمجھی اسکیم اور جامع تصور کے مطابق اصلاح او رترقی کا سفر جاری رکھنے کا ٰپختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب کو ہر بلا اور ہر آفت سے اپنی حفاظت میں رکھے، یہاں امن و امان، ایمان و یقین، سلامتی و استحکام میں اضافہ کرے، مملکت کو زیادہ خوشحال اور زیادہ فیاض بنائے۔ سعودی عرب کے عقائد ، اسکی قیادت، امن و امان و خوشحالی کی حفاظت کرے۔ تمام مسلم ممالک کی پاسبانی کرے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور انکے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہر کار خیر کی توفیق عطا کرتا رہے،آمین۔
 

شیئر: