Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کو قونصلیٹ میں قتل کرنے کی خبر بے بنیاد ہے، سعودی حکام

استنبول: استنبول میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کا قونصلیٹ میںقتل ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ترکی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ معروف صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا ہے۔ قونصلیٹ نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت سے عاری اس خبر کی پرزور تردید کرتے ہیں۔ یہ بیان باخبر ترکی حکام کی طرف سے نہیں ہوسکتا جو جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تفتیش کر رہے ہیں یا جنہیں اس موضوع پر بولنے کا اختیار ہے۔ قونصلیٹ نے واضح کیا کہ ترکی حکام کی اجازت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے اعلی سطح کی تفتیشی ٹیم ہفتہ کو استنبول پہنچی ہے جو ترکی حکام کے ساتھ خاشقجی کی گمشدگی کی تفتیش کر گی۔ 
 
 

شیئر: