Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی پر سعودی عوام کا اظہار اطمینان

ریاض .... سعودی اور غیر ملکی مبصرین نے متفقہ طور پر اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کو ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا انٹرویو سوالات کے جواب دینے کے سلسلے میں فنکارانہ مہارت اور مخاطب کو قائل کرنے کی موثر استعداد کا آئینہ دار تھا۔ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان اور امریکہ و سعودی عرب کے تعلقات ، آرامکو ، تیل منڈی، بدامنی ، مالیاتی ،قومی سلامتی مسائل میں زیر حراست افراد ، جنگ یمن ، کویت کیساتھ مذاکرات اور جمال خاشقجی کے حوالے سے سوالات کے جواب دیئے۔ مبصرین نے توجہ دلائی کہ ولی عہد کا یہ کہنا کہ سعودی عرب امریکہ کے قیام سے پہلے سے موجود ہے بڑا موثر جواب تھا۔مبصرین نے اس بات پر بھی پسندیدگی کا اظہار کیا کہ امن و استحکام اور خوشحالی میں سعودی عرب کسی کا مرہون منت نہیں۔سعودی عرب 300 برس سے موجود ہے۔ سعودی مبصرین کو ولی عہد کی یقین دہانی بیحد پسند آئی کہ ارض وطن کے پاسبان فرزندان وطن ہیں۔ ولی عہد کا یہ جملہ بھی لوگوں کو بھلا لگا کہ سعودی عرب کی قومی سلامتی سرخ نشان ہے۔ سفارتکاری اور جاسوسی میں فرق کیا جائے۔ سعودی عوام کو اس بات سے بڑی تسلی ہوئی کہ 2030 تک نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے۔
 

شیئر: