ریاض: مصری ٹیم نے الہلال کو شکست دیکر سیسی کپ جیت لیا
ریاض...مصری فٹبال ٹیم الزمالک نے سعودی ٹیم الہلال کو ایک کے مقابلے میں 2گول کرکے عبدالفتاح السیسی کپ جیت لیا ۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے مصر کی الزمالک ٹیم کو سعودی مصری سپر کے لقب سے نواز دیا۔ الزمالک نے ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی کے اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے دوران ایک گول کے مقابلے میں 2گول کرکے الہلال کو شکست دیدی۔ الہلال کے کھلاڑیوں نے آغاز میں الزمالک کے کھلاڑیوں پر دباﺅ بنایا ۔ابتداءمیں ہی ایک گول کی سبقت بھی حاصل کی۔ الزمالک کے گول کیپر نے الہلال کے کھلاڑیوں کی دسیوں کوششوں کو ناکا م بنادیا۔ الہلال کے کھلاڑی دوسرا گول کرتے کرتے رہ گئے۔اچانک کھیل کا پانسہ پلٹا اور الزمالک نے الہلال پر اپنا دباﺅ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے2گول کرکے مقابلے کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیا۔