خواتین کا تنو شری کیخلاف مظاہرہ، تصاویرنذرآتش
نئی دہلی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ تنو شری دتہ اور نانا پاٹیکرکے درمیان تنازعہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ تنو شری کیخلاف مہاراشٹر کے ضلع یوت مال میں بیوہ کسان خواتین نے اداکارہ تنوشری کی تصاویر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ نانا پاٹیکر نے ایک بھائی کے طور پر ہم سے تعاون کیا، اس کے خلاف غیر اخلاقی الزامات قابل قبول نہیں۔دوسری جانب تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ 2008ء میں ایک فلم کے سیٹ پر نانا نے ان کے ساتھ بھونڈا اور نازیبا سلوک کیا تھا۔ پولیس کمشنرمنوج کمار شرما نے بتایا کہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکرکیخلاف شکات درج کرائی۔ فلم ’’ہاؤس فل4‘‘کی شوٹنگ سے واپس ہوتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نانا پاٹیکرنے کہا کہ 10سال قبل ہی میں کہہ چکا ہوں کہ تنو سری کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے۔نانا کے وکیل نے تنو شری کو معافی مانگنے کا نوٹس ارسال کیا۔