Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نہیں چاہتے کہ اجودھیا میں رام مندر تعمیر ہو، پرم ہنس

لکھنؤ۔۔۔۔اجودھیا میں یکم اکتوبر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت پرم ہنس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہیں چاہتے کہ اجودھیا میں رام مندر تعمیر ہو۔انہوں نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اور اترپردیش کی یوگی حکومت نہیں چاہتی کہ اجودھیا میں مندر تعمیر ہو۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ میری بھوک ہڑتال زبردستی ختم کرانا چاہتے ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اگر آپ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے تو آپ کو یہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھوک ہڑتال ختم کرنی ہوتی تو میں شروع ہی کیوں کرتا؟ قبل ازیں بابری مسجد کے مدعی مرحوم ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری کا کہنا ہے کہ تاپسی چھائونی رام گھاٹ کے مہنت پرم ہنس داس بابری مسجد،رام جنم بھومی اراضی تنازعہ میں فریق نہیں لہذا ان کا بھوک ہڑتال پر بیٹھنا لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی سیاسی چال کے سوا کچھ نہیں۔ اقبال انصاری نے کہا کہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے تو اس پر بھوک ہڑتال کرنے کی کیا ضروت ؟۔
مزید پڑھیں:- - - - -جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیر سے

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: