Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کے روڈ شومیں دھماکہ

نئی دہلی۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع جبلپور میں کانگریس صدر راہول گاندھی روڈ شو کے دوران بس پر سوار تھے کہ چند قدم کے فاصلے پر اچانک آگ کے شعلے نظر آتے دیکھ کر سنسنی پھیل گئی۔دراصل راہول گاندھی روڈ شو سے قبل گیس بھرے غبارے دھماکے سے پھٹ گئے جس سے آگ لگ گئی۔اس واقعہ کو راہول گاندھی کی سیکیورٹی میں خامی قراردیا جارہا ہے۔راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے کرپشن اور لوٹ مار کی سزا کسانوں کو بھگتنی پڑتی ہے۔آج ووٹ دینے کا حق ہمیں آئین کی وجہ سے ملا۔راہول نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وجے مالیہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے مل کر ہندوستان کی دولت لوٹ کر ملک سے فرا رہوگیا۔ کسان اپنی زمین کیلئے لڑتا ہے اسے اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتاہے اور بڑے تاجروں اور سرمایہ کاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر حادثہ، 2ہلاک

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: