Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں60 ارب کی جائداد کس کی ہے؟

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب !رونا چھوڑیں ، بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا۔ بجلی اور گیس کیوں مہنگی کی ؟شہباز شریف کی گرفتاری کے پہلے ہی دن آپ کی گھبراہٹ عیاں ہے ۔2ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا ؟عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے۔تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی ۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پررد عمل میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں، وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی ملازمین کے اکاو¿نٹس میں ہنڈی کے ذریعے آنےوالی کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ پر عمران خان تحقیقات کیوں نہیں کراتے ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ9ارب ڈالر کی دبئی میں پراپرٹیز پاکستانیوں نے خریدی ہیں۔ اس میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی اپنی بہنوں کی ہے جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ماسوائے اس کے کہ خیراتی اداروں کے بورڈز کی ارکان ہیں ۔ان کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟ انہوںنے کہا کہ 22سال تبدیلی کے نام نہاد دعوے کے بعدایک ایسا شخص وزیراعلی بنادیا جو ایک ماہ پہلے ہی پارٹی میں شامل ہوا تھا۔عثمان بزدار کو غربت کی وجہ سے عہدہ دیا تو بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کو وزیراعلی کیوں بنایا؟انہوں نے کہا کہ دعویٰ تھا بجلی،گیس چوری ختم کر نے کالیکن حکومت ملتے ہی نیازی صاحب نے غریبوں کا گلا دبا دیا۔اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پر لگادیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کا 45ارب کاقرض کیوں لیا اور وہ کہاں گیا؟خیبرپختونخوا کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟ خیبرپختونخوا کی میٹرو کی کرپشن 80ارب پر کیسے پہنچی؟ زلفی بخاری ، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیر ترین کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلامی کی تاریخ بتائیں؟۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ! اب بڑھکیں نہ ماریں اور لوٹا پیسہ واپس لائیں۔عمران صاحب ! نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا پھر معافی مانگیں ۔اب نیب کو اپنے سیاسی انتقام کےلئے استعمال کرنے سے آپ کی نااہلی اور ملک دشمنی چھپ نہیں سکتی۔

شیئر: