Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلال آصف ٹیسٹ کیپ حاصل کرنیوالے 233 ویں کرکٹر

لاہور: قومی آل راونڈر بلال آصف ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 233 ویں کرکٹر بن گئے۔ 33 سالہ بلال آصف کیلئے دبئی کا میدان یادگار بن گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیپ مل گئی۔ وہ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور اسی ریجن سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا ۔ 23 فرسٹ کلاس میچز میں 736 رنز بنائے جس میں 2سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 59 وکٹیں بھی ان کی ریکارڈ بک کا حصہ ہیں۔ بلال آصف نے 3 اکتوبر 2015ءکو زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ۔ 3 میچز میں 40رنز بنائے اور 5شکار کئے۔ رواں سال وہ فہیم اشرف، امام الحق اور عثمان صلاح الدین کے بعد ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: