Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس این ایل کی خصوصی پیشکش؟

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت سنچار نگم لمیٹڈ(بی ایس این ایل) نے اپنے پری پیڈ صارفین کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیاجس میں صرف 18 روپے میں ان لمیٹڈ وائس کالنگ اور ڈیٹاحاصل کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اس کے علاوہ 1801 روپے ، 1201 روپے اور 601 روپے کی اسکیم پیش کی۔ اس میں صارفین 18 فیصد زیادہ ٹاک ٹائم اور ڈیٹا کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بی ایس این ایل کے 18 روپے والی اسکیم کی مدت کار2 دن اوراس میں ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، ویڈیو کالنگ اور ڈیٹا ملے گا۔ وہیں 1801 روپے والی اسکیم میں 2125 روپے کا ٹاک ٹائم اور 10 جی بی ڈیٹا ملے گا۔ اس کے علاوہ 1201 روپے والے پلان میں 1417 روپے کا ٹاک ٹائم اور 10 جی بی ڈیٹا اور 601 روپے والے پلان میں 709 روپے کا ٹاک ٹائم اور5جی بی ڈیٹا ملے گا۔یہ تمام اسکیمیں 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔واضح ہوکہ بی ایس این ایل نے ان اسکیموں کے علاوہ صارفین کو ایک سال کیلئے ایمیزون پرائم کا مفت سبسکرپشن بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ پیشکش بعض مخصوص پوسٹ پیڈ اور براڈ بینڈ صارفین کیلئے ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جموں وکشمیرمیں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات، انٹرنیٹ خدمات معطل

 

شیئر: