پاک،چین دوستی مزیدمضبوط بنائینگے،عمران خان
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک، چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار، وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگراراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔پاک، چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے ۔ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور پائیدار بنائیں گے۔