نیب نے سلمان شہباز کو بھی طلب کرلیا
لاہور.. احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی بدھ 10 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ سلمان شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔