Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد شفیق نے عمران خان کا 13واں نمبر اپنے نام کرلیا

  دبئی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ میں اسد شفیق نے 118 ویں اوور میں 2 چوکے لگاکر پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔عمران خان 88 ٹیسٹ میچوں کی 126 اننگز میں 3807 رن بناکر 13ویں نمبرپر تھے جبکہ اسد شفیق نے 62 میچوں کی 103 اننگز میں 3811 رنز بنا کر عمران خان سے 13 واں نمبر اپنے نام کر لیا ۔میچ سے قبل انہیں عمران خان سے آگے نکلنے کیلئے صرف 40 رنز کی ضرورت تھی جبکہ وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 80 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے بعد اسد شفیق کا اگلا نشانہ اب پاکستان کے دوسرے سینئر کھلاڑی حنیف محمد ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کے 55 میچوں کی 97 اننگز میں 3915 رن بنائے ہوئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد 8832 رنز کے ساتھ جاوید میانداد دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 8829 رن بناکر انضمام الحق تیسرے نمبر پر ہیں ، چوتھے نمبر پر محمد یوسف ہیں جنہوں نے 7530 رنز بنائے تھے اور پانچویں نمبر پر سلیم ملک ہیں جن کے کھاتے میں 5768 رنز ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: