اسد شفیق اور بابر اعظم نے اسمارٹ واچ کیوں پہنی!
لندن:پاکستانی ٹیسٹ کھلاڑی اسد شفیق اور بابر اعظم کے اسمارٹ واچ پہن کر فیلڈنگ کیلئے آنے پر آئی سی سی نے پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔ انگلینڈ کے مقابلے میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن لارڈز کے گراونڈ پر اسد شفیق اور بابر اعظم نے اسمارٹ واچ پہن رکھی تھی جبکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق چند سال قبل سے رابطے کرنے کا کسی قسم کوئی آلہ اپنے پاس رکھنے کی ممانعت ہے ۔ اسمارٹ واچ کو بھی فون ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اکثر کھلاڑی اسمارٹ واچ کو کھیل میں مدد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود اینٹی کرپشن آفیشلز کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ واچ کسی وائی فائی یا انٹرنیٹ سے منسلک نہیں تھی جس کے ذریعے کوئی پیغام رسانی یا کسی اور طرح کی مدد لی جا سکے۔