Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین قابو سے باہر ، 20افراد ہلاک، مرنیوالوں میں 4بہنیں شامل

نیویارک.... نیویارک کے بالائی نواحی علاقے میں گزشتہ دنوں ملک کی 10سالہ تاریخ کا سب سے ہولناک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں  4سگی بہنوں سمیت 20افراد ہلاک ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے  ہنستے گاتے  ہوئے خوشی میں مگن چلے جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا اور انکی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ مرنے والے لوگوں میں 4بہنوں کے علاوہ ان کے شوہر بھی شامل تھے جبکہ 2راہگیر بھی حادثے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ۔ محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ 2009ء کے بعد یہ سب سے زیادہ خطرناک سڑک حادثہ ہے۔  حادثے سے ذرا قبل لیموزین میں سوار ایک شخص نے جو مرنے والوں میں شامل ہے اپنے کسی دوست کو ایس ایم ایس کیا تھا کہ انکی لیموزین کی حالت انتہائی دگرگوں ہے اور اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ لوگ جن میں 4بہنیں  ایبی گیل جیکسن ، میری ڈائسن، ایلیسن کنگ او رایمی اسٹین برگ شامل ہیں کسی ایسی جگہ جارہے تھے جہاں صاحب تقریب اپنی 30ویں سالگرہ منا رہے تھے۔دوپہر2بجے پیش آنے والے حادثے میں ان چاروں بہنوںکے شوہر ایڈٹ جیکسن، روبرٹ ڈائسن ، اور ایکسل اسٹینبرگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے  واضح ہو کہ اس علاقے کا یہ سب سے سنگین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ملک میں ٹرانسپورٹ کی تاریخ کاسب سے ہولناک حادثہ طیارے کا تھا جس میں 50افراد ہلاک ہوئے تھے۔  حادثے میں لیموزین میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا تاہم ٹریفک پولیس کے ماہرین جو حادثات پر نظر رکھتے ہیں حادثے کو بریک کی خرابی یا ڈرائیور کی غلطی مان رہے ہیں مگر ابھی حتمی وجہ حادثے کی  نہیں بتائی جاسکتی۔  ایمی ایکسل کی شادی 6ماہ قبل ہوئی تھی۔ پچھلے دنوں اس نے اپنے شوہر کو جو ایس ایم ایس کیا تھا اس میں کہا تھا کہ میں تم سے جتنی محبت کرتی ہوں الفاظ اسے بیان نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بچے روزانہ 3گھنٹے سے زیادہ وقت آئی پیڈز پر گزارتے ہیں

شیئر: