آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور... الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن سے 2 دن میں وضاحت طلب کرلی آئی جی پنجاب کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا تھاکہ انتخابات سے 10 دن قبل راتوں رات آئی جی پنجاب کا تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امجد سلیمی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے قریبی عزیز ہیں۔ حکومت نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو تبدیل کرکے گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔