Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اندھا دھن“ کی اندھا دھند کمائی

بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کی فلم ”اندھا دھن“ ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں مصروف ہے۔یہ فلم اس بات کی مثال ہے کہ اب باکس آفس پر خان اور کپور کے بغیر بھی فلمیں اچھا بزنس کرسکتی ہیں اور ناظرین کے لئے کہانی ہی سب سے اہم ہوتی ہے۔رواں برس اداکار راج کمار راو¿ کی فلم ’ستری‘ باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں مصروف رہی اور اب ایوشمان کھرانہ کی فلم ’اندھا دھن‘ مداحوں کو خوب بھا رہی ہے۔اس فلم میں آیوشمن کھرانہ کے ساتھ اداکارہ رادھیکا آپٹے اور تبو نے اہم کردار ادا کیاہے ۔یہ فلم 5 اکتوبر کو ریلیز ہوئی جس نے پہلے روز 3 کروڑ روپے ، دوسرے روز 5 کروڑ جبکہ تیسرے روز 7 کروڑ روپے کمائے۔فلم”اندھا دھن“ کو تجزیہ کاروں نے بھی رواں سال کی شاندار فلم قرار دیا ہے۔
 

شیئر: