Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت‎

خوبصورتی کا تعلق صرف چہرےسے نہیں بلکہ ہاتھوں اور پاؤں کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی بھی   حسن کا تقاضا ہے .  ہاتھوں اور پاؤں کی سخت ، کھردری اور خشک جلد  سے نجات حاصل کرنے اور اسے نرم و ملائم بنانے کے لیے  ہر بار ہاتھ پاؤں دھونے  کے بعداور رات کو سونے سے پہلے کسی معیاری لوشن  کا استعمال کریں .  اپنی غذاپر دھیان دیں . پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں  . پھل اور سبزیوں کا کثرت سے استعمال کریں .  گاجر ، ٹماٹر  ، بادام اور پالک کا استعمال جلد  کی خوبصورتی اور صحت  کے لیے  بہترین ہے . اسکے علاوہ  زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ ،  بادام کا تیل ایک کھانے کا چمچ ،  مکھن آدھا چائے کا چمچ  اور بالائی  آدھا چمچ  اچھی طرح مکس کرکے  رات میں ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں  . اس سے نہ صرف خشکی دور ہو گی بلکہ جلد بھی نرم و ملائم  ہو جائے گی . 
 

شیئر: