Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خبیب عبدالمناف کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

کیسپیسک، داغستان: یو ایف سی (الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ)کے لائٹ ویٹ اور ناقابل شکست چیمپیئن خبیب عبدالمناف نورما کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ہزاروں شائقین ان کے استقبال کے لئے جمع تھے۔ خبیب نے آئر لینڈ کے فری اسٹائل باکسر کونر میک گریگر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر بیلٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا تھا۔ مقابلے کے بعد اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی تھی جب داغستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان فری اسٹائل باکسر کو اس کے حریف کے حامیوں نے مذہب ، ملک اور والدین کے حوالے سے بدکلامی کا نشانہ بنایا ۔ خبیب نے جنگلہ پھلانگ کر ان پر حملہ کیا جبکہ اس کے ساتھیوں نے رنگ میں موجود کونرپر حملہ کیا ۔ یو ایف ایس انتظامیہ نے اس واقعے کی وجہ سے خبیب کی انعامی رقم روک لی لیکن ان کی بیلٹ بعد ازاں انہیں دے دی گئی ۔ اس واقعے کی وجہ سے کونر کو ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے جبکہ خبیب کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کی سزا زیادہ ہو سکتی ہے۔ خبیب 2012سے لائٹ ویٹ چیمپیئن کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: