کراچی: محکمہ ریلوے نے سندھ سے 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے وزارت کی جانب سے نیا اقدام کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے بعد اب سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نئی ٹرینوں کا افتتاح 16 اکتوبر کو سکھر میں کریں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی موئنجوڈارو ایکسپریس سکھر سے براستہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دادو اور سیہون سے کوٹری کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ دوسری ٹرین روہی ایکسپریس لوکل ٹرین ہوگی جو سکھر، روہڑی ، پنوعاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو اور خان پور سمیت مختلف شہروں کے درمیان چلے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے شروع کی جانے والی دونوں نئی ٹرینوں کے کرایوں، بوگیوں اور ٹرین کی مختلف کلاسز کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ریلوے ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی تنازع بڑھنے لگا