Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی تنازع بڑھنے لگا

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات میں دراڑ پیدا ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تسلیم نہ کرنے کے جواب میں اب پاکستان نے بھی بنگلہ دیشی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں جاری تعطل کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور بنگلہ دیشی سفیر طارق احسان کو پاکستان سے نکالنے کی سفارش بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ”ہند نواز“ بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سید کے کاغذات 8ماہ بعدبھی منظور نہیں کئے جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے کئی بار یاددہائی کے خطوط بھی بھیجے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت بنگلہ دیش کا باضابطہ طور پر موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم نجی ادارے کی شائع ہونے والی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈھاکا میں ہندوستانی لابی پاکستان اوربنگلہ دیش کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں سبوتاژکرنے کےلئے سرگرم ہے ۔
 
 

شیئر: