Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرز کو پریکٹس کی اجازت

لاہور:  عدالت عالیہ لاہور نے ملک سے باہر سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبہ کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج ساجد محمود سیٹھی نے خاتون مریم سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جو 24 صفحات پر مشتمل تھا۔
عدالت نے فیصلے میں پی ایم ڈی سی کی شق 48 اور 60 کو غیر قانونی قرار دیا اور حکم دیا کہ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والا امتحان لے کر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پریکٹس کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔ بیرون ملک سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں نے پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیرون ملک ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو پاکستان میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پاکستان میں پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -گیس کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

شیئر: