Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو، انسانی اعضا بیچنے والے جوڑے کا 20 خواتین کے قتل کا اعتراف

میکسیکو سٹی۔۔۔ میکسیکو میں پولیس ایک ایسے جوڑے سے تفتیش کر رہی ہے جس پر بچہ گاڑی میں انسانی اعضا چھپا کر لے جانے اور کم از کم 10 افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد ایک سماعت کے دوران کارلوس نامی مرد نے اعتراف کیا کہ اس نے میکسیکو سٹی کے مضافات میں 20 عورتوں کو قتل کیا ہے۔تفتیش کاروں کو جوڑے کے فلیٹ اور قریب ہی واقع ایک اور عمارت سے انسانی اعضا ملے جو سیمنٹ سے بھری بالٹیوں اور فریج میں رکھے ہوئے تھے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا انسانی اعضا بیچا کرتا تھا، لیکن یہ نہیں معلوم کہ ان کا گاہک کون تھا۔اس کیس کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سے میکسیکو سٹی کے مضافات میں واقع پسماندہ علاقے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔اس جوڑے کے ہمسائیوں نے بتایا ہے کہ انھیں ہمیشہ اس بچہ گاڑی سمیت دیکھا جاتا تھا جس سے پولیس کو انسانی اعضا ملے ہیں۔پولیس نے اس جوڑے کو ستمبر میں اس وقت شامل تفتیش کیا جب ایک 28 سالہ مقامی عورت نینسی اور اس کا2ماہ کا بچہ لاپتہ ہوئے۔

شیئر: