Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھینسیں بیچنا اور سرکاری دفاتر میں بچت مسائل کا حل نہیں‘ عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نجی تقریب میں خطاب کے دوران زبان پھسل گئی اور وہ اپنی ہی حکومت کے اقدامات کے خلاف بولتے دکھائی دیئے۔ ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل نے فیڈریشن ہاﺅس کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ بھینسیں بیچنے اور گورنر ہاﺅس میں مہمانوں کی تواضع صرف چائے تک محدود کرنے سے معاشی بحران حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہمیں توانائی کے بحران، خزانے کی صورت حال یا امن وامان کی حالت کا علم نہیں تھا ہم ان مسائل کے حل کا پلان لے کر آئے ہیں۔ شہر میں امن کی بگڑتی صورت حال اور اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کے بڑھتے واقعات پر گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے تاہم یہ کہنا بھی درست نہیں کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو کچھ وقت دیا جائے تو صورت حال میں مزید بہتری نمایاں ہوگی۔ گورنر سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے جدید ترین فائر ٹینڈرز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔
 

شیئر: