طائف میں ڈینگی کے 5نئے مریض دریافت
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
طائف ... یہاں ڈینگی کی نگراں کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے5 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ ان میں 2سعودی خواتین اور 3غیر ملکی شامل ہیں۔ غیر ملکیوں میں ایک خاتون بھی ہے۔ 5میں سے 4کی بابت یہ بات طے ہوچکی ہے کہ انہیں ڈینگی کا عارضہ اندرون ملک ہی لاحق ہوا جبکہ پانچویں مریض کی بابت یہ طے ہوگیا ہے کہ وہ غیر ملکی خاتون ہے اور وہ باہر ہی سے اپنے ہمراہ یہ مرض لائی تھی۔ طائف محکمہ صحت نے ڈینگی بخار سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کررکھا ہے۔