زخمی چیتے کو بچانے کی کوشش کا ہولناک انجام
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
بگیشور، ہند.... یہاں کے کچھ لوگوں نے مقامی دریا کے کنارے ایک چیتے کو زخمی حالت میں پڑا دیکھ کر اسے وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا اور مل جل کر امدادی کارروائی شروع کردی مگر یہ کوشش اس وقت ناکام ثابت ہوئی جب زخمی چیتے نے اچانک پلٹ کر چھلانگ لگائی اور مدد کے لئے آگے آنے والے 50سالہ ہمدرد جگدیش پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جگدیش ایک رسہ لیکر اسکے قریب اس نیت سے گیا تھا کہ اسکے پیر میں پھندا ڈال کر اسے دریا کے کنارے سے اٹھا ئے مگر اس نے پیر میں رسی باندھی تھی کہ چیتا رسی توڑ کر نکلا او رجگدیش پر حملہ آور ہوا جس سے اسکے ہاتھ اور پیر پر گہرے زخم آئے۔ واقعہ کے بعد ایک مقامی شخص نے کہا کہ چیتے کی مدد کی منصوبہ بندی بالکل ناقص تھی اگر خیال رکھا جاتا تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔