Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے مکانات کیلئے عرب و عالمی کمپنیوں سے معاہدہ

ریاض۔۔۔۔۔وزیر آبادکاری ماجد الحقیل نے واضح کیا ہے کہ مکانات کا بحران حل کرنے کیلئے عرب اور عالمی کمپنیوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ریاض میں عرب وزرائے تعمیر آبادکاری 33ویں کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے شہریوں کو مناسب مکان فراہم کرنے کیلئے عرب و عالمی کمپنیوں سے متعدد معاہدے کرلئے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ کئی عرب حکومتوں کو مکانات کے حوالے سے چیلنج درپیش ہیں۔ مادی ، فنی اور افرادی وسائل درکار ہیں۔ عرب وزرائے آبادکاری تعمیرات و آبادکاری کے شعبے میں علاقائی و بین الاقوامی گروپوں کے ساتھ تعاون کی حکمت عملی طے کریگی۔

شیئر: