شملہ: سڑک حادثے میں وزیر کے بھائی سمیت 3افراد ہلاک
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں ریاستی وزیر تعلیم سریش بھاردوان کے چھوٹے بھائی نیتیانند بھاردواج سمیت 3افراد سڑک حادثے میں ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ چھیلا بازا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹیمپوٹریولر میں سوار 13افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔شملہ پولیس افسر امیت جاموال نے بتایا کہ مرنیوالوںکی شناخت وزیر تعلیم کے بھائی نیتیانند بھاردواج، انیل اور کیول کے طور پر ہوئی۔