Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق‘ 3 زخمی

سکھر:  گھر کی دیوار گر جانے سے 8 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ذارئع ابلاغ کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ کے قریب آرڈی 159 دیہہ بھاروڑو میں ایک گھر کی دیوار گر گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد اہل علاقہ نے از خود امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں جبکہ اہل علاقہ کے مطابق گھر کی دیوار خستہ حالی کے باعث گری۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صالح پٹ کے قریب دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو زخمی بچوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
 

شیئر: