تعزیت کیلئے سفرجائز نہیں، الفوزان
ریاض۔۔۔۔سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ اور دارالافتاکے رکن ڈاکٹرصالح الفوزان نے فتویٰ دیا ہے کہ تعزیت کیلئے سفر جائز نہیں۔ اسلامی شریعت میں تعزیت کیلئے سفر کی کوئی سند نہیں۔ اسلام نے تعزیت کیلئے کوئی رسم یا کھانے پینے کے انتظامات یا مجلس منعقد کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔وہ فتویٰ پروگرام میں تعزیت سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔الفوزان نے کہا کہ اگر آپ کو متوفی کے کسی سوگوار سے تعزیت کرنی ہوتو مسجد ، راستے یا دفتر میں ملاقات کے موقع پر کرسکتے ہیں۔ جس کے کسی عزیز کا انتقال ہوتا ہے وہ خود اپنے لئے کھانے کا بندوبست نہیں کرپاتے کیوں کہ وہ دکھی ہوتے ہیں۔ سنت یہ ہے کہ میت کے رشتے داروں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا جائے۔