Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معصوم زینب کے قاتل کو آیندہ ہفتے پھانسی

لاہور:  قصور کی معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور پھر اسے قتل کرنے کے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قصور شہر کی ننھی زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیے ہیں جس کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل میں 17 اکتوبرکوپھانسی دی جائے گی۔ قبل ازیں مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائرکی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصور شہر میں ننھی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کومعصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  -ججز ٹارگٹ ہیں‘ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا‘ چیف جسٹس

شیئر: