شہباز شریف کی صحت خراب‘ طبی معاینہ
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد طبی ٹیم نے ان کا معاینہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طبی معاینے کے دوران ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہے اور ساتھ ہی معدے میں سوزش بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں گزشتہ روز رات گئے تک جاگتے رہے، پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کا ہاضمہ خراب ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں شہباز شریف، جو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں کو کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد نیب عدالت نے ان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انہیں نیب کے حوالے کردیا تھا۔