Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ:وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے سڑک پر نماز ادا کرنیوالا گرفتار

لکھنؤ ۔۔۔مسجد کے امام نے ریاست اتر پردیش میں وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے نماز ادا کرکے پولیس کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت رفیق احمد کے نام سے ہوئی تھی۔واقعے کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگوں نے مودی مخالف نعرے بھی لگائے۔واقعے کے وقت وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی کی سربراہی میں سیکریٹریٹ میں اعلیٰ حکام کا اجلاس جاری تھا۔لکھنئو کے سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس کلانیدھی نیتھانی نے رات گئے  نمازی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف افرا تفری پھیلانے اور ٹریفک جام کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لکھنئو پولیس چیف نے اس وقت ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس کانسٹیبل کو برطرف کردیا جنہوں نے امام کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔اس دوران 20 منٹ تک ٹریفک جام رہا جبکہ موقع پر موجود پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے امام کو مکمل نماز ادا کرنے دیا تھا اور یہ پورا منظر ٹیلی ویڑن نمائندوں نے ریکارڈ کیا تھا۔نماز کی ادائیگی کے بعد رفیق احمد اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے تھے۔

شیئر: