Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پاکستانی فلمیں اور ڈرامے خریدے گا

لاہور...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے پاکستان فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت پاکستانی ڈراموں کو فروغ د ینے کی غرض سے ملک میں چلنے والے انٹرنیشنل ڈراموں پر ٹیکس لگا رہی ہے۔سعودی عرب پاکستان سے فلمیں اور ڈرامے خرید رہا ہے۔ جس سے فلم انڈسٹری اور معیشت میں بہتری آئے گی۔یک سال کے اندر میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اے پی این ایس اور براڈ کاسٹرز کو پارٹنر بننے کی آفر کی ہے۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ونمائش کنندگان کی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ پاکستانی فلموں کی تعداد میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ تھوڑی سی قربانیاں سینما والوں کو بھی دینی پڑیں گی۔ اگر ہندو دیگر ممالک کی فلموں کی نسبت پاکستانی فلم کیلئے زیادہ شیئرز رکھے جائےںتو عدہ کرتے ہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا ہے کہ انٹرنیشنل ڈراموں پر ٹیکس لگایا جائے ۔ پاکستانی ڈراموں پر باہر سے آنیوالے ڈراموں کی نسبت زیادہ لاگت آرہی ہے اور یہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے لگایا جائیگا تاکہ پاکستانی ڈراموں کو زیادہ پذیرائی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سے ایک فلم خرید رہا ہے جس کے بعد مزید 3 فلمیں اور ڈرامے بھی سعودی عرب کو فروخت کئے جائینگے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری اورمعیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور پاکستان مشترکہ فلم سازی کی طرف جارہے ہیں کیونکہ مصر فلم سازی کی بہت بڑی منڈی ہے۔

شیئر: