Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: وزیر اعظم سے اخلاق احمد اور پیر امجد حسین کی ملاقات

وزیراعظم نے پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سینیٹر اعظم سواتی اور مشیر نعیم الحق کو خصوصی ٹاسک دے دیا
 
محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
صدر پاکستان تحریک انصاف کویت اخلاق احمد ملک اور چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین کی سینیٹر و وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خصوصی نعیم الحق کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین نے پی ٹی آئی کویت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ میں دو لاکھ ڈالر کا چیک بھی پیش کیا۔ 
ملاقات میں اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین نے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل جن میں خصوصی طور پر کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزہ پر پابندی اور پی آئی اے فلائٹس کی بحالی پر تفصیلی بات چیت ہوئی جسے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بڑے اطمینان سے سنا اور سینیٹر اعظم سواتی اور نعیم الحق کو اس مسئلے کے حل کے لئے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں وہ اعظم سواتی اور نعیم الحق کو اس مسئلے کے حل کے لئے کویت روانہ کریں گے۔ 
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان نے اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین کو یقین دلایا کہ عنقریب حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بہت ساری اسکیمیں متعارف کروائے گی جس کے مثبت نتائج جلد کویت میں مقیم پاکستانیوں کو موصول ہوں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس کے بعد اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین نے پی ٹی آئی الیکشن آفس اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔

شیئر: