پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیراہتمام محفل کا انعقاد
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیراہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد ہواجس میں پاکستان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف حافظ عبدالرشید نے حاصل کیا جبکہ سید انوار شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منقبت کو اس انداز میں پیش کیا کہ ہر آنکھ آبدید ہ ہو گئی۔ پروگرام میں کویت میں مقیم شعراء فضل عثمان، کمال انصاری، فائزہ صدیقی، شاہد حسین، خضر حیات خضر، سید صداقت علی ترمذی، سعید کربلائی، نسیم زاہد، عماد بخاری ، بدر سیماب، شاہجہان جعفری اور دیگر شعراءنے شہدائے کربلاء کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت و محبت پیش کیا جبکہ پروگرام کی نقابت کے فرائض میاں آصف، محمد فیصل اور صفدر علی صفدر نے سرانجام دئےاور خضر حیات خضر نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
پروگرام میں عطاء الہی نے امام حسین کا مکہ سے مدینہ اور پھر کربلاء کے سفر اور معرکہ کربلاء کے واقعات کو ڈاکومنٹری کی صورت میں پیش کیا۔ رضوان بھٹی، شاہد حسین اور امتیاز حسین نےدرووو سلام پیش کیا۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کے صدر سید جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے شہادت حسین کے احوال پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید نےکویت و پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی۔
-
کویت میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں