یوتھ ونگ کویت کا 5واں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز القدیر گراونڈ خیطان میں ہوا۔جس میں دینی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم ممبران اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت نعمان سعد نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جلیب یونائیٹڈ اور پاکستانی بلڈ ڈونر ز کویت کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جلیب یونائیٹڈ نے مقررہ 8 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز ا سکورکئے جبکہ پاکستانی بلڈ ڈونرز کویت کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 79 اسکور بنا سکی۔ جلیب یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔دوسرا میچ فروانیہ فالکن اور پاکستان واریئر کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان واریئر نے شاندار بیٹنگ کر تے ہوئے ہدف6 اوورز میں4 وکٹ کے نقصان میں پورا کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے بقیہ میچوں میں فرینڈز الیون حولی او ر ڈینڈیز کے درمیان مقابلہ فرینڈزالیون ، پنجاب فالکن اور علی اسپورٹس کے درمیان مقابلے میں علی ا سپورٹس ، فرینڈ الیون اور فائٹر الیون کے درمیان مقابلے میں فائٹر الیون ، کلیم برادرز اور خان الیون کے مابین میچ میں خان الیون اور منڈی الیون حولی اور حدیقہ الیون کے درمیان مقابلے میں منڈی الیون نے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں حفیظ الرحمن ، نعیم ارشاد ، عرفان سعید ،احسان الحق ،طیب خان اور محمدنثار شامل تھے۔ لیاقت بٹ یوتھ ونگ (اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کو عمدہ انداز میں آرگنائزکیا۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ نوجوانوں کے لئے صحتمند سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔صدر یوتھ ونگ ( اسلامک ایجوکیشن کمیٹی) صدف علی صدف اور ممبران نے حاضرین کاشکریہ اداکیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ایمپائرنگ کے فرائض عابد اسلام، وسیم باجوہ،محمداکبر،زاہد نسیم ،مبین،نبیل،کاشف اور منیب نے خوش اسلوبی سے سر انجام دئیے جبکہ میچ کی ا سکورنگ مبارک علی،یوسف اور اشفاق نے کی۔ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گا۔جس میں ہر جمعہ کو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد 2 نومبر کو کیا جائیگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں