Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ : آسٹریلیا پاکستان میچ کیلئے داخلہ مفت

ابوظبی: شیخ زاید اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کیلئے داخلہ مفت ہو گا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان دونوں کیلئے یہ ٹیسٹ اہمیت کا حامل ہے اس ٹیسٹ کے جیتنے پر سیریز کی ہار جیت کا فیصلہ بھی ہونا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے منہ سے جیت چھین لی تھی اور چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 140اوورز بیٹنگ کر کے میچ ڈرا کرا لیا تھا۔آج سے ابوظبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔ابوظبی میں پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد برسلسلہ روزگار قیام پذیر ہے، شائقین کو اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی پیشکش کی گئی ہے۔ابوظبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ باوچر نے کہا کہ تماشائیوں کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظبی اسپورٹس کونسل کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مختلف ثقافتوں کے لوگ اسٹیڈیم میں آ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور ٹیسٹ میچ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد یقینی بنانے کے لیے ابوظبی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 کے بعد ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں یہ پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔ٹیسٹ میچ کے بعد عالمی نمبر ون پاکستان اور عالمی نمبر3 آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 24اکتوبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس کے بعد پاکستان مکمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: