Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوفناک حادثہ‘ 6 طالبات جاں بحق

سرگودھا:  پنجاب کے شہر سرگودھا میں سالم کے قریب گجرات روڈ پر ایک مسافر بس اور اسکول کی گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جان کی بازی ہارنے والوں میں 6 طالبات اور اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق 3 زخمی طالبات کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بچوں سے زیادتی کے حیرت انگیز اعداد شمار
 

شیئر: