Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالا تجاوزات: سب سے پہلے عمران خان کو جرمانہ دینا ہوگا‘ عدالت

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ چونکہ عمران خان خود اس کیس میں درخواست گزار ہیں، لہٰذا سب سے پہلے جرمانہ بھی انہیں ہی ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے کے چیئرمین نے بذات خود لیز اراضی کا سروے کیاہے۔ 4 لیز منسوخ کرنے کی سفارش اور راول ڈیم کے قریب صرف ایک لیز کو درست قرار دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمپنیاں اگر سامان نہ اٹھائیں تو بلڈوز کردیا جائے۔ ٹکوں کے عوض قیمتی اراضی سفارش اور اقربا پروری پر لیز پر دی گئی ہے، کوئی قانونی قدغن نہیں ہے تو اراضی کا قبضہ واپس لیں۔ عدالت کا مقصد کسی کا کاروبار خراب کرنا نہیں تاہم اگر کوئی شرائط پوری کر رہا ہے تو چلنے دیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ بنی گالا میں جو تعمیرات ہو چکی ہیں انہیں نہیں گرائیں گے۔ سی ڈی اے ریگولیشن کا جو طریقہ کار طے کرے گا اس پر کار بند ہونا پڑے گا۔عمران خان اس کیس میں درخواست گزار ہیں، سب سے پہلا گھر عمران خان کا ریگولرائز ہوگا۔ سب سے پہلے جرمانہ بھی عمران خان کو ادا کرنا ہوگا۔ لوگوں کو پتا ہو عمران خان نے جرمانہ ادا کر دیا ہے ۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے بنی گالا تعمیرات ریگولر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ عدالت نے 10 دن میں ریگولرائزیشن کا طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

شیئر: