Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور:  احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت نیب عدالت کے جج نجم الحسن نے کی جہاں شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دوران سماعت نیب نے درخواست کی کہ شہباز شریف سے مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے لہٰذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری جانب شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا جبکہ شہباز شریف نے بھی جج سے بات کے دوران کہا کہ 3 روز تک میرے پاس تفتیش کے لیے کوئی افسر نہیں آیا۔ جس کے بعد عدالت نے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انہیں نیب کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی سے کون مطمئن نہیں؟

شیئر: