’’گزشتہ حکومت میں لگائے گئے پاور پلانٹس کا آڈٹ ہوگا‘‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، لہٰذا ان سب کا آڈٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے 2 پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت سردیوں میں ایک ارب 2 کروڑ اور گرمیوں میں ایک ارب 80 کروڑ یومیہ کا نقصان برداشت کررہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے بنائے ہوئے ادارے نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کی جائے ورنہ نقصان ہوگا اور اس کے نتیجے میں ہر سال گردشی قرضوں میں 34 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے غریبوں پر اثر نہ پڑے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب، امارات، چین اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام معاملات پر جلد ہی قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔