یوئیفا فٹبال لیگ، انگلینڈ کی 31 سال بعد ا سپین کیخلاف اسپین میں فتح
لندن :یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں انگلینڈ نے 31 برس بعد اسپین کے خلاف اس کی سرزمین پر کامیابی حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور فن لینڈ کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ یوئیفا نیشنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ اے فور کے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ا سپین کو زبردست مقابلے کے بعد2-3 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ یہ انگلینڈ کی 31 برس بعد ا سپین کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی کامیابی ہے۔ انگلش ٹیم نے آخری بار 1987ءمیں ا سپینش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔ پال اسٹرلنگ نے 2 اور رشفورڈ نے ایک گول کیا۔ا سپین کی جانب سے الکیسر اور راموس نے ایک، ایک گول کیا۔ بوسنیا ہرزیگووینا نے شمالی آئرلینڈ کو0-2 گول سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں لکسمبرگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثان مرینو کو 0-3گول سے زیر کیا۔سوئٹزرلینڈ نے آئس لینڈ کو 1-2 گول سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ بیلاروس اور مالدووا کے درمیان میچ بغیر کسی گول، ایستونیا اور ہنگری کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابری پر ختم ہوا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں