Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل برآمدات سے 77.1ارب ریال کی آمدنی

جدہ ۔۔سعودی عرب کو جولائی 2018ء کے دوران تیل برآمدات سے 77.1ارب ریال کی آمدنی ہوئی ۔2017ء کے ماہِ جولائی کی آمدنی کے مقابلے میں 60.8فیصد زیادہ ہے ۔ یہ اضافہ اس دوران پٹرول کے نرخوں میں 20فیصد اضافے کی بدولت حاصل ہوا ۔ اس کی ایک وجہ پٹرول کی طلب بڑھنا بھی ہے ۔ سعودی وزیر پٹرولیم خالد الفالح نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ماہ سعودی عرب یومیہ تیل پیداوار میں اضافہ کرے گا ۔ اس سے آمدنی میں مزید اضافے کی راہ پیدا ہو گی ۔

شیئر: