تبوک ۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2019ء کے شروع سے تمام سرکاری ملازمین کیلئے سالانہ الائونس سابقہ شکل میں بحال کرنے کے احکام جاری کر دئیے ۔ نئے مالی سال 2019ء کے آغاز سے اس فیصلے پر عملدرآمد ہو گا ۔ 1438ھ کے دوران تمام سرکاری ملازمین کا سالانہ الائونس بند کر دیا گیا تھا۔18ربیع الثانی 1439ھ کو شاہی فرمان جاری کر کے 14ربیع الثانی 1439ھ مطابق یکم جنوری 2018ء سے اسے بحال کر دیا گیا تھا۔اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالانہ الائونس تمام سرکاری ملازمین کو سابقہ شکل ہی میں دیا جائیگا۔