ہراسانی سے بچنے کیلئے کم عمری میں شادی کی،نکول کڈمین
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے”می ٹو“مہم کے ذریعے اپنی منفرد کہانی بتا کر سب کو حیران کردیا۔متعدد بلاک بسٹر فلموں،ڈراموں اور ڈاکیومنٹریز میں کام کرنے والی 51 سالہ آسٹریلین نژاد ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اعتراف کیا ہے کہ کریئر کے آغاز میں انہوں نے محض 21 سال کی عمر میں اداکار ٹام کروز سے اسی لئے شادی کی، کیونکہ وہ نازیبا رویوں سے بچنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اور اپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرگیا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔