عامر جہانگیر نے عمران خان کو انکار کردیا
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مقرر کردہ معاون خصوصی برائے بیرونی سرمایہ کاری صاحبزادہ عامر جہانگیر عرف چیکو نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ۔ صاحبزادہ عامر جہانگیر کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے بھی تنقید کی گئی تھی ۔ خاتون اینکر نے صاحبزادہ عامر جہانگیر کے بطور معاون خصوصی تقرر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ذاتی دوستی کی بنا پر تقرر کیاہے۔ صاحبزادہ عامر جہانگیر لندن میں نہ صرف بنکوں کے نادہندہ ہیں بلکہ ان کے کسی بھی کسینو میں داخلے پر پابندی ہے۔ اس تقرر پر پرنٹ میڈیا میں بھی کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے ۔اب یہ کہا جا رہا ہے کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر چیکو نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ۔