Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موہن بھاگوت کی ’’بابر‘‘کیخلاف زہرافشانی

ناگپور۔۔۔۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر مغل حکمراں بابر کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان میں ایک بھیانک آندھی’’ بابر‘‘ کی شکل میں آئی اور اس نے ہمارے ملک کے ہندو،مسلمانوں کو نہیں بخشاجس نے پورے معاشرے کو تہ و بالا کردیا۔ مندرہرحال میں تعمیر کی جانی چاہئے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ حکومت کو رام مندر کے لیے قانون بناناچاہیے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ان کا اقتدار ہے پھر بھی مندر کیوں نہیں بنا۔تقریر کے دوران بھاگوت نے مختلف معاملات میں مرکز کی نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بعض معاملات میں وزیر اعظم پر براہ راست حملہ کیا اور بعض باتیں اشاروں میں بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دوسروں پر منحصر ہونے کی بجائے خود انحصار ہونا چاہئے۔آر ایس ایس سربراہ دفاعی آلات اور طیاروں کی تعمیر بھی ہندوستان میں کرائے جانے کے حق میں ہیں۔موہن بھاگوت نے سبریمالہ مندر میں ہر عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دیئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہاکہ مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کے بعدفیصلہ سنایا جانا چاہئے تھا،برسوں سے چلی آ رہی روایت ٹوٹ گئی۔آر ایس ایس کی اس تقریب میں نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں مجھے شرکت کی دعوت دیکر آج سَنگھ نے چھوٹے بچوں کی طرف ہاتھ بڑھایا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری سے ہیرا گولڈاسکیم کے متاثرین میں خوشی کی لہر
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: