Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پستول دکھاکر لڑکی کو دھمکانے والا عدالت میں حاضر

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کے اشیش پانڈے کی غنڈہ گردی پورے ملک نے دیکھ لی۔واقعہ کے دن دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ان کے ہاتھ میں جو پستول نظر آرہا ہے وہ انتہائی جدید قسم کا 32بورکا ریوالور تھا جسے دکھا کر ایک لڑکی کودھمکانے کی کوشش کی تھی ۔ اس معاملہ میں مفرور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے جمعرات کو  پٹیالہ ہاؤس عدالت میں خود سپردگی کردی۔عدالت میں حاضر ہونے سے قبل پانڈے نے ایک ویڈیو جاری کر کے خود کو بے قصور قرار دیا۔آشیش پانڈے نے کہاکہ میڈیا میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ مجھے دہشت گرد وں کی طرح دکھارہا ہے۔ میرے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا گیالیکن ہوٹل کے اس دن کا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ کون قصوروار ہے؟۔اشیش پر الزام ہے کہ وہ لیڈیز ٹوائلٹ میں گھس گیا تھا جب لڑکی نے اسکی مخالفت کی تو اس نے بدسلوکی شروع کردی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حیات ہوٹل کے معاون سیکیورٹی انتظامیہ نے اس واقعہ کی اطلاع دی تھی ۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری سے ہیرا گولڈاسکیم کے متاثرین میں خوشی کی لہر

شیئر: